5 employees of Srinagar Municipal Corporation suspended

ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں کو غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنے پر معطل کر دیا گیا

سرینگر///ٹریفک پولیس سٹی سرینگر کے دو اہلکاروں کو مبینہ طور پر غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنے کی پاداش میں معطل کردیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈو کے بعد اعلیٰ حکام نے دونوں کی معطلی کے احکامات جاری کئے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں کو غیر پیشہ ورانہ طرز عمل میں ملوث ہونے پر معطل کر دیا گیا۔معتبر ذرائع سے ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں ٹریفک دیہی کشمیر میں تعینات ایک ٹریفک پولیس اہلکار مبینہ طور پر غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے نظر آرہا ہے، اس کے جواب میں ایس ایس پی ٹریفک دیہی کشمیر کی طرف سے ابتدائی انکوائری کا حکم دیا گیا تھا اور پہلی نظر میں انکوائری کا انکشاف ہوا ہے۔ ملوث ٹریفک اہلکاروں اور اس کے نگران اہلکار کی جانب سے سنگین بدتمیزی کی گئی۔اہلکاروں کو معطل کر کے ٹریفک پولیس لائنز رورل کشمیر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے جہاں ان دونوں کے خلاف مناسب محکمانہ انکوائری کی جائے گی۔ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس اپنے کام کاج میں پیشہ ورانہ مہارت اور پرہیزگاری کے اعلیٰ ترین معیار کے لیے پرعزم ہے۔