road accident

ٹرک نے 03سال کی معصوم بچی کو کچل کو ابدی نیند سلا دیا

فرسل کولگا م میں صف ماتم ، پولیس نے کیا ڈرائیور کو گرفتار ، تحقیقات جاری

سرینگر // جنوبی ضلع کولگام کے فرسل علاقے میں اس وقت کہرام مچ گئی جب ٹرک کے نیچے آکر ایک تین سال کی معصوم بچی لقمہ اجل بن گئیں ۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے پرویز وانی نے کولگام سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فرسل کولگام کے پیر بل علاقے میں جمعہ کی صبح اس وقت رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملیں جب ایک المناک حادثہ میں معصوم بچی کی موت واقع ہوئی ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی صبح ایک ٹرک زیر نمبر JK05AB-9876نے ایک تین سال کی بچی زینب جنید دختر جنید احمد صوفی ساکن فرسل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچی کو خون میںلت پت اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھی ۔ نمائندے نے بتایا کہ جونہی علاقے میں معصوم بچی کے موت کی خبر پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گئی جبکہ علاقے میں رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملیں ۔ ادھر پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔