ٹرسٹی اِیکویٹاس سمال فائنانس بینک لمٹیڈ نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سری نگر// ٹرسٹی ایکویٹاس سمال فائنانس بینک لمٹیڈ ڈاکٹر سی کے گڑیالی نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ڈاکٹر سی کے گریالی نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جوہان الیکس بینک کے نائب صدار سنی رامپال اور بانی ہیلپ لائن ہیومینٹی ایم کے بٹ کے ہمراہ لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا جس میں جموںمیں بینک کی شاخ شروع کرنا ، سکول اور پیشہ ورانہ کورسز کا آغاز ، ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر جھیل ڈل کی صفائی میں مدد اور مقامی لوک فن کو فروغ دینا بھی شامل ہے ۔