سری نگر//ٹرانسپورٹ کمشنر وشیش پال مہاجن نے سری نگر میں ٹرانسپورٹروں کے مختلف وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اُنہوں نے ان کے مسائل کے بروقت اَزالہ کرنے کا یقین دِلایا۔اُنہوں نے ٹرانسپورٹ بھون سی نگر میں دورے کے دورانٹرانسپورٹ کمشنر آفس کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ایگزیکٹیو اِنجینئر روڈز اینڈ بلڈنگز کو ہدایت دی کہ وہ باقی ماندہ تعمیراتی کام 20 دِن کے اندر مکمل کریں۔ وشیش پال مہاجن نے آن لائن خدمات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ (پی ایس جی اے) کے تحت مقررہ وقت کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے۔ اِس اَقدام کا مقصد سرکاری دفاتر میں عوام کی آمد و رفت کو کم کرنا اور آن لائن خدمات کو مؤثر بنانا ہے۔اِس کے علاوہ، کمشنر نے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او)سری نگر کے کام کاج کا بھی معائینہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر اور نظام کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔










