جموں//ٹرانسپورٹ کمشنر بھوپندر کمار نے لازمی ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹس ( ایچ ایس آر پی ) کو لگانے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ کمشنر کی ہدایات پر بغیر ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹس ( ایچ ایس آر پی )کے گاڑیوں کے چالان کرنے کا سلسلہ بلا روک توک جاری ہے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے مالکان کی ایک اچھی تعداد ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹس ( ایچ ایس آر پی )کے تعین کے لئے حکام سے رجوع کر رہی ہے۔تاہم یہ دیکھا گیا کہ اَب بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹس ( ایچ ایس آر پی )کے بغیر ہیں۔ان کے تعین کے لئے محکمے کی جانب سے مختلف پبلک نوٹسز کے ذریعے انہیں کئی مواقع فراہم کئے گئے۔موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے 6 ؍جون 2022ء کو پبلک نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں گاڑیوں کے اونرس کی توجہ مبذول کی گئی ہے جن کی گاڑیوں پر ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹس ( ایچ ایس آر پی ) چسپاں نہیں لگایاگیا ہے،وہ اَپنی گاڑیوں کو ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹس ( ایچ ایس آر پی )چسپاں کریں، ایسا نہ ہونے کی صورت میں نادہندہ گاڑیاں 15 ؍جون 2022 ء سے ضبط کی جائیں گی اور اس کی ذمہ داری اونرس پر عائد ہو گی۔میٹنگ میں یہ بھی جانکاری دی کہ بڑی تعداد میں ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹس ( ایچ ایس آر پی )پلیٹیں تیار ہیں۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ دیگر قانون عملانے والے اِداروں جیسے جموںوکشمیر پولیس اور جموں وکشمیر ٹریفک پولیس کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے جو مذکورہ سکیم کی عمل آوری کو بھی یقینی بنارہے ہیں۔ٹرانسپورٹ کمشنرنے محکمہ کے اَفسران سے کہاکہ وہ آنے والے دِنوں میں سخت کارروائی سے بچنے کے لئے عام لوگوں میں اَپنی گاڑیوں کو ایچ ایس آر پی کے ساتھ لگوانے کے لئے بیداری پیدا کریں۔ میٹنگ میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر جموں، جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر ، این آئی سی کے نمائندے اور میسرز رئیل میزن کے نمائندے اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔










