گاندربل//مشن شکتی گاندربل نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ساحر مجیدکی نگرانی میں محکمہ سماجی بہبود گاندربل اور ہوپ ڈِس ایبلٹی گاندربل کے اِشتراک سے ٹائون ہال گاندربل میں عالمی یوم آٹزم منایا ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر 2؍ اپریل کو آٹزم سے متعلق بیداری کا عالمی دِن قرار دیا تاکہ آٹزم کے شکار اَفراد کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کی ضرورت کو اُجاگر کیا جاسکے اور وہ معاشرے کے ایک لازمی حصے کے طور پر بھرپور بامعنی زندگی گزار سکیں۔اِس تقریب میں متعدد لوگوں نے حصہ لیا جن میں آٹزم کے بچے اور ان کے والدین ، مشن شکتی کے استفادہ کنندگان ، وَن سٹاپ سینٹر کی ٹیم ، ڈی ایچ اِی ڈبلیو ، ہوپ ڈِس ایبلٹی اور آئی سی پی ایس شامل تھے۔اِس موقعہ پر مقررین نے اِس دِن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اِس مسئلے کی تمام علامات ، وجوہات اور حل پر بھی بات کی۔










