ہندوارہ//شمالی قصبہ ہندوارہ کے ویلگام اور قلم آباد میں پولیس نے ہفتہ کو کئی فٹ غیر قانونی لکڑی ضبط کی۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق ایک ویلگام شیخ پورہ میں ایک مخصوص اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات نے ایک ناکے کے دوران30فٹ کی عمارتی لکڑی ضبط کی اور محکمہ جنگلات نے اسمگلروں کی شناخت عرفان احمد شیخ ولد اکبرشیخ ساکنہ قلی پورہ کے طور کی اس سلسلے میں ویلگام پولیس اسٹیشن میں سمگکروں کے خلاف ایک ایف آائی آر درج کرائی گئی اور ضبط شدہ لکڑی کو ریڑی چوکی بل پہنچائی گئی ادھر قلم آباد میں پولیس نے مخصوص ان پٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ قلم آباد غلام نبی کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے لاوسہ کے جنگلاتی علاقے میں چھاپہ مارا جہاں لکڑی کی بڑی مقدار مشکوک طور پر پڑی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 34 عدد لکڑی کے لاگ جو کہ غیر قانونی اسمگلنگ کی جارہی تھی موقع پر پکڑے گئے جنہیں ماور کے جنگل کمپارٹمنٹ45 میں ڈمپ رکھا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر نمبر 26/U22/IPC379S/6 انڈین فاریسٹ ایکٹ پولیس اسٹیشن قلم آباد میں درج کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہاجو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا اسکے خلاف قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔










