ویجی لینس بیداری ہفتہ 2023

جی اے ڈی ، اے سی بی نے مشترکہ طور پر سول سیکرٹریٹ میں ’پروینٹیو ویجیلینس پر ٹریننگ کم ورکشاپ ‘ کا اہتمام کیا

جموں//ویجی لینس آگاہی ہفتہ 2023 کے منانے کیلئے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ( جی اے ڈی ) نے انسداد بدعنوانی بیورو ( اے سی بی ) جموں و کشمیر کے تعاون سے سول سیکرٹریٹ جموں اور سرینگر میں احتیاطی چوکسی اور ذمہ داریوں کے کردار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ اس ورکشاپ کی صدارت کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی سنجیو ورما نے کی ۔ ڈائریکٹر اے سی بی ، ایس ایس پی اے سی بی ، اے آئی جی ( پالیسی ) اے سی بی ، جی اے ڈی کے افسران ، مختلف محکموں کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کے دوران اپنے خطاب میں کمشنر سیکرٹری نے سرکاری محکموں کے کام کاج میں آنے والی بڑی تبدیلی کی تعریف کی ۔ انہوں نے خاص طور پر ریونیو ، ویلفئر اور دیگر عوامی کاموں سے متعلق شکایات کو تیزی سے نمٹانے پر توجہ دی ۔ ڈائریکٹر اے سی بی نے اپنے خطاب میں صحت مند کام کے کلچر اور دیانتدار اور قابل بھروسہ افسران کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بات کی جو مختلف سرکاری محکموں کے کام کاج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ایس ایس پی اے سی بی دلیپ کمار اور اے آئی جی ( پالیسی ) اے سی بی جی ایس گھمن نے بھی مہمان مقرر کی حیثیت سے خطاب کیا ۔ تربیتی پروگرام کے دوران مقررین نے احتیاطی تدابیر پر خصوصی زور دیتے ہوئے چوکسی کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی ۔ ورکشاپ کے دوران شرکاء کو باقاعدہ محکمانہ کارروائیوں کے انعقاد اور تفصیلی طریقہ کار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اور ساتھ ہی آر ڈی اے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔