پولیس انتظامیہ میں اعلیٰ سطحی تبادلے وتقرریاں،6سینئر پولیس افسران کی سرنو تعیناتی
سری نگر / /جموں وکشمیر کے محکمہ داخلہ نے ہفتہ کو پولیس انتظامیہ کے مفاد میں6سینئر پولیس افسران کے تبادلے کا حکم دیا۔جے کے این ایس کے مطابق فائنانشل کمیشنر وایڈیشنل چیف سیکرٹری آرکے گوئل (آئی اے ایس )کی جانب سے4جون2022کو جاری ایک گورنمنٹ آرڈر زیرنمبر 162-HOME آف2022کے مطابق، ٹی نمگیال کلون،آئی پی ایس(آرآر95)اے ڈی جی پی ٹریفک جموں وکشمیر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر SKPA، ادھم پور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، اوراس طرح سے ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ، آئی پی ایس (آرآر:95) کو اس عہدے کے اضافی چارج فارغ کر دیا گیا ہے۔ وکرم جیت سنگھ، آئی پی ایس (آرآر: 2004)، جو کہ ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر ہیں، کو آئی جی پی ٹریفک، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔وویک گپتا، آئی پی ایس (آر آر:2007)، ڈی آئی جی راجوری, پونچھ رینج،جو ڈی آئی جی جموں، کٹھوعہ،سانبہ رینج کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کویہاں سے تبدیل کرکے ڈی آئی جی ٹریفک جموں تعیناتی کیاگیا ہے،اوراس طرح سے آئی پی ایس جاوید احمد کول کو عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کیاگیا ہے۔وویک گپتا ڈی آئی جی جموں،کٹھوعہ،سانبہ رینج کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالتے رہیں گے۔ڈاکٹر محمد حسیب مغل، آئی پی ایس، ایس ایس پی پی سی آر جموں کو تبدیل کرکے انچارج ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج تعینات کیا گیا ہے۔جاوید احمد کول، آئی پی ایس، ایس او ٹو اے ڈی جی پی ٹریفک جموں وکشمیر، جو ڈی آئی جی ٹریفک کشمیر اور ڈی آئی جی ٹریفک، جموں کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں، کو ایک دستیاب اسامی پر انچارج ڈی آئی جی ٹریفک کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیاہے۔تاہم وہ آئی جی پی ٹریفک، جموں وکشمیر کے ایس او کے عہدے کا چارج بھی سنبھالے گا۔شاہد معراج راتھر، آئی پی ایس، کمانڈنٹ ،آئی آر6ویں بٹالین کا تبادلہ کرکے اُنھیں انچارج ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔










