’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کی تقریبات

جشن چلّہ کلاں نے پلوامہ کو ثقافتی شان و شوکت سے منور کیا

پلوامہ //آج ایک پُر جوش تقریب میں ’ جشن چلّہ کلاں ‘ ضلع پلوامہ کی زینت بنا ہوا ہے جو ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ کے جذبے سے گونج رہا ہے ۔اِنتظامی کمپلیکس پلوامہ میں منعقدہ اس تقریب نے ایک اہم ثقافتی سنگ میل کی شاندہی کی اور ضلع کی شاندار تاریخ اور ورثے کو اُجاگر کیا۔ ضلع میں جاری مختلف سرگرمیوں کا حصہ یہ تہوار ایک بڑے اِجتماع کی طرف متوجہ ہوا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے اے ڈی سی پلوامہ، ایس ایس پی پلوامہ اور دیگر افسران کے ہمراہ شرکت کی اور ثقافتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔اِنتظامی کمپلیکس کے اندرروایتی سٹالوںمختلف مصنوعات کی نمائش کی گئی جس میں علاقے کی ثقافتی روایات کو خوبصورتی سے عکاسی کی گئی ۔ ایک قابل ذکر کشش فنون لطیفہ اور دست کاریوں کا براہِ راست مظاہرہ تھا جس میں مٹی کے برتنوں، سوزنی کڑھائی کا کام اور ایک لائیو پلیٹ فارم پر کاغذی مشینی دستکاری کی نمائش تھی۔ طلبأ نے تاریخی واقعات کو زندہ کیااور اَپنی پرفارمنس سے ماحول کو مزید تقویت بخشی۔تقریب کا آغاز روایتی مٹی کے برتنوں اور ثقافتی پرفارمنس سمیت مختلف فنون کی براہ راست پرزنٹیشن کے ساتھ ہوا۔ مقامی فن کاروں اور طلبأ نے مصوری اور ثقافتی اِظہار سے خطے کے ورثے کی نمائش کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تقریب کا اِفتتاح کرتے ہوئے ثقافتی ورثے کے تحفظ کی اہمیت کواُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کہا،’’اس طرح کی تقریبات کی میزبانی کا مقصد نہ صرف ہماری شاندار روایات کو فروغ دینا ہے بلکہ ہمارے ورثے کاجشن مناتے ہوئے ڈیجیٹل گورننس سمیت نئے مواقع کو اَپنانا بھی ہے ۔اُنہوں نے خطے کے تبدیلی کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے فائدہ اُٹھانے والوں تک پہنچنے اور سکیموں کو مؤثر طریقے سے عملانے میں’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کی مشترکہ کوششوں کا اعتراف کیا۔اِس جشن میں ثقافتی فراوانی، تاریخی اہمیت اور جدید حکمرانی کے عزم کا امتزاج شامل ہے۔ پلوامہ ضلع اِس کی گہری تبدیلی کے ثبوت ہے جو ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے اَقدار سے ہم آہنگ ہے ۔