وزیرا عظم نے قومی تپ دق خاتمے کے پروگرام کی عمل آوری کیلئے جموںوکشمیر کو مبارک باد دی
نئی دہلی//وزیرا عظم نریندر مودی نے پردھان منتری ٹی بی مُکت بھارت ابھیان کی کامیاب عمل آوری کے لئے جموںوکشمیر یوٹی کو مبارک باد دی۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم محکمہ جموںوکشمیر بھوپندر کمار نے رودرکش اِنٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر وارانسی اُتر پردیش میں منعقدہ وَن ورلڈ ٹی بی سمٹ’’ورلڈ ٹی بی ڈے 2023‘‘ کے دوران جموںوکشمیر میں ٹی بی کے واقعات میں 20فیصد سے زیادہ کمی ( 2015کی بیس لائن کے مقابلے) کی نمایاں کامیابی پر کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔اِس موقعہ پر جموںوکشمیر کے پلوامہ اور اننت ناگ اَضلاع کو بھی 2015ء کے بیس لائن سے ٹی بی کے واقعات میںزائد اَز 80 فیصد کمی کے لئے ٹی بی سے پاک ضلع کا درجہ حاصل کرنے کے لئے ضلعی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ اعزازت متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں نے وزیر اعظم سے حاصل کئے۔مزید برآں، ضلع سری نگر کو ٹی بی کے واقعات میں زائد اَز 60 فیصد کمی حاصل کرنے پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا جبکہ جموں اور کٹھوعہ اَضلاع کو ٹی بی کے واقعات میں 20فیصد سے زیادہ کمی حاصل کرنے پر کانسے کے تمغے سے نوازاگیا۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ مرکزی حکومت نے 2030ء کے عالمی ہدف سے قبل سال 2025ء تک تپ دق کے خاتمے سے متعلق دیرپا ترقی کے ہدف( ایس ڈی جی) کو حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور2025ء تک ٹی بی کو خاتمے کے لئے قومی صحت مشن کے دائرہ کار کے تحت نیشنل سٹریٹجک پلان 2017-25ء کا شروع کیا ہے۔اِس سے قبل بڈگام نے ملک کا پہلا ضلع ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا جسے ٹی بی سے پاک قراردیا گیا تھا۔ گذشتہ برس کے دوران کپواڑہ ، اننت ناگ اور پلوامہ اَضلاع نے تپ دق کے واقعات میں 60فیصد سے زیادہ کمی کے لئے طلائی تمغے حاصل کئے جبکہ ضلع بارہمولہ اور اودھمپور نے 20فیصد سے زیادہ کمی حاصل کرنے کے لئے کانسے کے تمغے حاصل کئے۔جموںوکشمیر ان دو ریاستوں اور یوٹیز میں سے ایک تھا جنہیں تقریب کے دوران اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ پلوامہ اور اننت ناگ ملک کے کل تین اَضلاع میں سے دو اَضلاع تھے جن کو اس برس ٹی بی سے پاک درجہ حاصل ہوا تھا۔بھوپندر کمار کی قیادت میں محکمہ صحت و طبی تعلیم کی ٹیم جس میں مشن ڈائریکٹر نیسنل ہیلتھ ،آیوشی سوڈان ، ہیلتھ سروسز جموںوکشمیر کے ڈائریکٹران شامل ہیں ، نے قومی تپ دق پروگرام کے مناسب عمل آوری کے لئے فعال اقدامات کئے ہیں۔ ٹی بی کے واقعات کو کم کرنے کے اقدامات میں گھر گھر بیداری مہم ’’ ہر گھر دستک‘‘ ، ٹی بی کے واقعات مضبوط سکریننگ اور ایکٹو کیس فائنڈنگ ( اے سی ایف ) اور کانٹیکٹ ٹریسنگ شامل ہیں۔اِس تقریب میںمرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود منسکھ ایل منڈاویہ ، گورنر اترپردیشن آنندی بین پٹیل ، وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ اور مختلف ریاستوں اور یوٹیز کے وزیر صحت ، وزارت کے اعلیٰ اَفسران ، صحت و خاندانی بہبود، ریاستیں ، یوٹیز اور مختلف ممالک اور بین حکومتی آرگنائزیشنوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔










