وندے ماترم پر کھڑے ہونے والے کشمیری علماء کا اجتماعی توبہ و استغفار

وندے ماترم پر کھڑے ہونے والے کشمیری علماء کا اجتماعی توبہ و استغفار

سرینگر/ایجنسیز//جموں و کشمیر میں وقف بورڈ کے ایک پروگرام کے دوران قومی گیت ’وندے ماترم‘ پر کھڑے ہونے والے متعدد مسلم علماء نے معذرت کرتے ہوئے اجتماعی توبہ و استغفار کیا۔ یہ واقعہ 23 نومبر کو سرینگر کی شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی میں منعقدہ پہلے وقف ڈے پروگرام کے دوران پیش آیا تھا۔ تقریب میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی بھی موجود تھیں۔ تقریب میں وندے ماترم بجائے جانے کے دوران کئی علماء بھی کھڑے ہوگئے تھے، جس پر مذہبی حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی۔ مولانا فاروق اور دیگر علماء نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ انہیں اس اقدام پر افسوس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب گاہ سے باہر نکلنے کے بعد اجتماعی طور پر کلمہ شہادت پڑھا اور اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کی۔