جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’یومِ آئین‘کے موقعہ پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو دلی مُبارک بادپیش کی۔وزیراعلیٰ نے بھارتی آئین کے معماروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اِنصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے بنیادی آئینی اصولوں کی پاسداری کے اَپنے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ دیرپا آئینی اَقداراِجتماعی کوششوں کو جموں و کشمیر کو مضبوط، شمولیتی سماج اور منصفانہ بنانے کی طرف رہنمائی کرتی رہتی ہیں۔










