altaf thakur

وقت آگیا ہے کہ پنجابی زبان کو پرائمری سطح سے سکولوں میں رائج کیا جائے گا:الطاف ٹھاکر

سری نگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے سکھ آبادی والے علاقے چھتر گام کا دورہ کیا ہے جہاں مقامی گردوارے میں فرقے کی جانب سے ایک سماگم منعقد کیا گیا تھا ۔اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف ٹھا کر نے دعویٰ کیا کہ ازاد کی نئی پارٹی بنانے سے ریجینل پارٹیوں کو مشکلا ہو رہی ہیں جبکہ بی جے پی کو اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوںنے کہا اگلے انتخابات میں اپنے بل بوتے پر جموں وکشمیر میں حکومت میںبنائے گے اگلا وزیر اعلٰی بھی بی جے پی کا ہی ہوگا۔ الطاف ٹھا کرنے چھترگام ترال میں ایک سکھ سماگھم میں شرکت کی اس دوران متعدد عوامی وفود نے اپنے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا الطاف ٹھاکر نے انہیں یقین دلایا کہ وہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش کرے گے۔بی جے پی ترجمان نے ترال کے لوگوں کو 4 گاوں کو سیاحتی علاقے قرار دینے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے انہوں نے کہا ترال لوگوں کے دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔انہوں نے جو علاقے رہ گئے ہیں انہیں بھی اسی طرح بڑھاوا دیا جائے گا۔اس دوران ترجمان نے بتایاجب کہ تمام زبانوں کے مضامین پرائمری اور سیکنڈری اسکول کی سطح پر پڑھائے جارہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اسکولوں میں پنجابی کو متعارف کرائے تاکہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے بچے اپنی مذہبی کتابیں خاص طور پر گرو گرنتھ صاحب پڑھ سکیں۔ امید ہے کہ محکمہ تعلیم اس پر غور کرے گا کیونکہ سکولوں کی سطح پر پنجابی کو متعارف کروانے کی شدید خواہش رہی ہے۔