سرینگر//خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہر ادارہ حکومت کی ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر خزانہ آج گینگٹوک میں چنتن بھون میں NABARD اور دیگر بینکوں کی جانب سے منعقد کئے گئے ایک آوٹ ریچ پروگرام سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے ملک کے دور دراز علاقوں اور محروم افراد تک مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں کو پہنچانے میں NABARD جیسے اداروں کے رول کی ستائش کی اور انہیں تبدیلی لانے والا وسیلہ قرار دیا۔ متحرک گاوں کے پروگرام کے بارے میں بولتے ہوئے محترمہ سیتارمن نے کہا کہ اس کا مقصد سرحدی گاوں میں سبھی عام سہولیات‘ جیسے ٹیلی کام‘ بنیادی ڈھانچہ‘ اسکول‘ انٹرنیٹ اور عام خدمات سے متعلق مراکز کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔










