tarun chug

وزیر اعظم کی رہنمائی سے جو ترقی اور خوشحالی ہوئی اس سے لوگوں کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی

بی جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ،یقینی طور پر زبردست جیت درج کرے گی/ ترون چھگ

سرینگر // اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کو یقینی قرار دیتے ہوئے پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن اور رہنمائی سے جو ترقی اور خوشحالی ہوئی ہے وہ لوگوں کی مسکراہٹوں میں دکھائی دے رہی ہے۔سی این آئی کے مطابق بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چھگ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کارکنوں میں جوش اور امید کی ایک نئی لہر ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہے اور یقینی طور پر زبردست جیت درج کرے گی۔حال ہی میں جموں و کشمیر میں دو درجن سے زیادہ جگہوں پر پارٹی میٹنگوں کا انعقاد کرنے کے بعد چھگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن اور رہنمائی سے جو ترقی اور خوشحالی ہوئی ہے وہ لوگوں کی مسکراہٹوں میں دکھائی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ اور مفتیوں کی تقسیم اور منفی سیاست نے لوگوں کو پوری طرح سے مایوس کردیا ہے اور اب وہ بی جے پی میں ایک نئی امید کی تلاش میں ہیں۔چھگ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جموں و کشمیر کے بدلتے سیاسی منظر نامے میں مطابقت تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ان کی ناکامی اور بدعنوانی اور اقربا پروری میں ملوث ہونے نے عوام کا اعتماد ختم کر دیا ہے۔دوسری طرف، بی جے پی اپنی مضبوط قیادت اور ترقی اور گڈ گورننس کے عزم کی وجہ سے جموں و کشمیر میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ چھگ نے مزید کہا کہ پارٹی ریاست میں اگلی حکومت بنانے کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔