پروگرام کی تیاریوں کیلئے سونمرگ اور اس کے آس پاس علاقوں میں حفاظتی اقدامات کو سخت کر دیا گیا
سرینگر // وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر تیاریوں کو حمتی شکل دی جا رہی ہے کہ جبکہ سونہ مرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ ادھر خصوصی حفاظتی گروپ جو وزیر اعظم کی حفاظت کا ذمہ دار ہے، سونمرگ پہنچ گیا ہے اور انتظامات کی نگرانی کر رہا ہے۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی 13جنوری کو کشمیر کے دورے پر وارد ہور ہے ہیں جس دوران وہ زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کریں گے ۔ وزیر اعظم مودی کے دورے کے پیش نظر سونہ مرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم کو ریلی سے خطاب کرنا ہے جس کیلئے فی الحال جگہ کا انتخاب نہیں کیا گیا ۔پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر سونہ مرگ اور اس کے آس پاس کے علاقے کو کثیر سطحی حفاظتی اقدامات اٹھائیں گئے ہیں ۔ تزویراتی لحاظ سے اہم زیڈ مورہ ٹنل کے افتتاح کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کے متوقع دورے کیلئے سونمرگ میں تیاریاں زوروں پر ہیں۔اس سلسلے میں اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی)جو وزیر اعظم کی حفاظت کا ذمہ دار ہے، سونمرگ پہنچ گیا ہے اور انتظامات کی نگرانی کر رہا ہے۔سینئر پولیس حکام نے کہا کہ افتتاح کے مقام کو ابھی حتمی شکل دی جا رہی ہے،سیکورٹی اور سہولت دونوں کو یقینی بنانے کیلئے دو آپشن زیر غور ہیں۔ایک سینئر پولیس افسر نے مقامی انگریزی روزنامہ کو بتایا ’’دو مقامات ویسٹرن پورٹل اور زیڈ مورہ سرنگ کا مشرقی پورٹل اس مقام کیلئے زیر غور ہے۔اسے جمعہ کی شام تک حتمی شکل دی جائے گی۔افسر نے بتایا کہ وزیر اعظم پہلے سری نگر ٹیکنیکل ہوائی اڈے پر اتریں گے اور بعد میں ہیلی کاپٹر میں سونمرگ جائیں گے۔افتتاح کے بعد وزیر اعظم سونمرگ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی پروفائل ایونٹ کی تیاریوں کیلئے سونمرگ اور اس کے آس پاس کے حفاظتی اقدامات کو تیز کر دیا گیا ہے۔فوج، نیم فوجی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیمیں علاقے میں گشت کر رہی ہیں جبکہ سرنگ کی طرف جانے والے اہم راستوں پر اضافی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔










