سرینگر / / ملک کی ہر ریاست اور ہر علاقہ میں ’’ کمل ‘‘ کا پھول شان سے کھلیں گا کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ کورپشن سے لیس کانگریس سرکار نے ہمیشہ لوگوں کا استحصال کیا ہے اور اگر لوگ فلاح و بہبود چاہتے ہیں تو وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کرناٹک ریاست میں ’’ڈبل انجن والی حکومت ‘‘کو برسراقتدار لانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ’’اگر آپ کرناٹک میں ڈبل انجن والی حکومت لاتے ہیں تو مودی جی 2024 میں ایک بار پھر وزیر اعظم بنیں گے‘‘۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق کرناٹک کے شہر گوبی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسمبلی انتخابات کیلئے ایک روڈ شو کیا۔ انہوں نے 10 مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے عوام کی حمایت طلب کی۔ اس موقعہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا’’بی جے پی حکومت نے 4فیصد مسلم کوٹہ ختم کر دیا ہے۔ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ ان تمامتحفظات کو واپس لے لے گی اور ایک بار پھر مسلم ریزرویشن لائے گی‘‘۔ انہوں نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ اس معاملے کو ختم کرنے کیلئے کانگریس کو حکومت سے دور ررکھنا ضروری ہے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے لوگوں سے بی جے پی امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ مودی کی قیادت میں ریاست میں ’’ڈبل انجن والی حکومت‘‘برسراقتدار آئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کرناٹک میں ڈبل انجن والی حکومت لاتے ہیں تو مودی جی 2024 میں ایک بار پھر وزیر اعظم بنیں گے۔اس موقعہ پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عدہ کیا کہ ان کی پارٹی بابرکت جگہوں کے فروغ اور تحفظ کو ترجیح دے گی۔ امیت شاہ نے اعلان کیا کہ ملک کی ہر ریاست اور ہر علاقہ میں ’’ کمل ‘‘ کا پھول شان سے کھلیں گا اور کہا کہ کورپشن سے لیس کانگریس سرکار نے ہمیشہ لوگوں کا استحصال کیا ہے اور اگر لوگ فلاح و بہبود چاہتے ہیں تو انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار کا ساتھ دینا ہوگا ۔










