وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے جنم اشٹمی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد دِی

سری نگر//وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو جنم اشٹمی کے موقعہ پر مُبارک باد پیش کی۔ اُنہوں نے اَپنے مبارکباد ی کے پیغام میں کہا کہ جنم اشٹمی کا تہوار نیکی، سچائی اوربرائی کے مقابلے میں نیکی کی فتح کی علامت ہے۔وزیراعلیٰ نے اُمید ظاہر کی کہ یہ موقعہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی احترام کے رِشتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔اُنہوںنے دُعا کی کہ یہ تہوار سب کے لئے امن، خوشحالی اور ترقی کی نوید لے کر آئے اور معاشرے میں اتحاد و ہم آہنگی کے جذبے کو مزیدتقویت بخشے۔