سری نگر//کشمیری پنڈت ملازمین کی ایک انجمن ’آل پی ایم پیکیج ایمپلائز فورم‘ نے طبقہ کے ایک ساتھی کے قتل کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک اجتماعی استعفیٰ ارصال کیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق وزیرِ اعظم کو ارصال خط میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی پالیسیوں کی ناکامی اور اس کے نتیجے میں وادی میں گزشتہ12سالوں سے خدمات انجام دینے والے تمام کشمیری پنڈت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی کی وجہ سے، اور مناسب سیکیورٹی کے درمیان باوقار زندگی فراہم کرنے کا وعدہ ، باعزت واپسی جیسے وعدوں کی وعدہ خلافی سے اور جان کے خطرے کی وجہ سے ہم پی ایم پیکج کے ملازمین اور نان پی ایم پیکج ملازمین کے پاس اجتماعی استعفیٰ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ہے، ہم اپنی جان کی حفاظت کیلئے اپنے استعفے مرکزی وزارتِ داخلہ کو بھیج رہے ہیں۔










