21اور 22مارچ کو بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
سرینگر///وادی میں موسمی صورتحال پھر سے تبدیل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 21اور 22مارچ کو بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ موسمی کی تبدیلی سے درجہ حرارت میں بھی گراوٹ آسکتی ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے 20مارچ تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21مارچ سے موسم تبدیل ہونے کی امید ہے ۔ محکمہ کے مطابق 21 اور 22 مارچ کو جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی بارش،برفباری کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں ایک بار پھر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا”21-22 مارچ تک، کشمیر اور جموں ڈویڑن کے میدانی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی بارش،برفباری کے امکان کے ساتھ عام طور پر ابر آلود رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا”23 مارچ کو عام طور پر خشک موسم کی توقع ہے جبکہ 24-25 مارچ کو کچھ مقامات پر ہلکی بارش،برف کے ساتھ جزوی طور پر عام طور پر ابر آلود موسم متوقع ہے۔رات کے درجہ حرارت کے بارے میں انہوں نے کہا،سری نگر میں گزشتہ رات 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو سال کے اس وقت کے لیے جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔اسی طرح قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 2.1سیلیس کے مقابلے میں کم از کم 2.8 ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن کے لئے یہ معمول سے 1.3 سیسلیس کم تھا۔پہلگام میں پچھلی رات منفی 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.3سیلیس ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام کے لئے معمول سے 1.4 سیلیس کم تھا۔عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات 2.9 کے مقابلے میں کم از کم 3.2 ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح کپوارہ شہر میں گزشتہ رات 0.5 سیلسیس کے مقابلے میں 1.3 کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔










