neet

والد مرحوم کا خواب، ماؤں کا تعاون میری کامیابی کی کنجی

گانٹہ مولہ بارہمولہ کایتیم لڑکا ہاشم ظہورNEET،امتحان میں کامیاب

بارہمولہ//بارہمولہ ،اوڑی شاہراہ پرواقع علاقہ گانٹہ مولہ کے ایک ہونہارطالب علم نےNEETامتحان میں کامیابی حاصل کرکے اپنے مرحوم والد کاخواب اوراپنی ماں کی تمناکوپوراکیا۔جے کے این ایس کے مطابق 21سالہ ہاشم ظہورولدمرحوم ظہور احمد راتھرساکنہ گانٹہ مولہ ضلع بارہمولہ نے قومی اہلیت کے داخلہ ٹیسٹ (NEET)2022 کے امتحان میںکل720میں سے569نمبرات حاصل کرکے میڈیکل کورسزکایہ اہم امتحان کوالیفائی کیا ۔شفقت پدری سے محروم ہاشم ظہورنے اپنی کامیابی کاسہرااپنی ماں اوراساتذہ کے سرباندھتا ہوئے کہاکہ یہ اسکی اپنی گزشتہ2 سالوں سے جاری محنت اور ان کے خاندان خصوصاً ان کی والدہ کے تعاون کی وجہ سے ہے کہ اُس نے آل انڈیا سطح پر اس باوقار امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔ہاشم ظہور نے اپنی ابتدائی تعلیم مقامی سطح پراقبال اسلامیہ ہائی اسکول گانٹہ مولہ سے حاصل کی۔اس نے 497 نمبرات کے ساتھ دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا، اور بعد میں اُس نے گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول بارہمولہ میں داخلہ لیا اور بارہویں جماعت کا امتحان 500 میں سے497 نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔ہاشم ظہورنے وجوانوں کو خاص طور پر طلباء کو یہ مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک ٹویٹر واٹس ایپ انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس سے دPور رہیں کیونکہ اس سے بہت قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے اور انسان کو اپنے مقصد کے حصول سے ہٹاتا ہے۔