weather

وادی کشمیر کے بیشترمیدانی و بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری

سالانہ شری امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل،پتھر لگنے کے نتیجے میں یاتری کی موت2پولیس اہلکار زخمی

سری نگر//وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں کی شدید گرمی کے بعد سنیچر کی شام سے سے اکثر علاقوں میں بارشوں کا رک رک کے سلسلے شروع ہوا ہے جس نے اتوار کے صبح شدت اختیار کی ہے ۔اس دوران بارشوں کی وجہ سے یہاں ندی نالوں میں تغیانی آئی ہے جبکہ اکثر سڑکیں زیر آب آگئیں ۔ادھر امر ناتھ یاترا کو کوبھی عارضی طور معطل کیا گیا ہے جبکہ پتھر گر آنے کے نتیجے میں ایک یاتری کی موت واقع ہوئی جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں کی انتہائی سخت گرمی کے بعد اتوار کے صبح سے ہی یہاں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو دن بھر اکثر علاقوں میں جاری رہا ہتے ۔وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے تاہم یہ سلسلہ رک رک کر اتوار کی صبح تک جاری تھا ۔اس دوران اتوار کی صبح بارشوں نے شدت اختیار کی ہے اور آناًفاناً یہاںندی نالوں میں تغیانی آئی ہے جبکہ بیشتر رابط سڑکیں زیر آب گئیں ہے جس کی وجہ سے جہاں لوگوں کو عبور مرور میں مشکلات سامنے آئے ہیں وہی دوسری جانب متعدد رابط سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ شام تک جاری تھا ۔ ادھر شدید بارشوں کے دوران پتھر گر آنے کے نتیجے میںایک امر ناتھ یاتری فوت ہو چکا ہے جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔حکام نے بتایا جنوبی کشمیر کے سنگم ٹاپ اور لور گھپا کے درمیان کل دیر گئے شام پتھر گر آنے کے نتیجے میںایک53سالہ خاتون یاتری فوت ہوئی ہے جبکہ جموں و کشمیر پولیس کے ریسکو ٹیم کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔ذرائع نے خاتون کی شناخت ارملالکشمی نارائن پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوئی ہے جس کو بچانے کی کوشش کے دوران جموںو کشمیر پولیس کے دو اہلکارمحمد سلیم اور محمد یاسین زخمی ہوئے ہیں ۔دونوں نے کاتون کو بھر وقت خاتون کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی ہے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ہے ۔اس دوران سالانہ امر ناتھ کو شدید بارشوں کے نتیجے میں عارضی طور معطل کیا گیا ہے ۔