سرینگر//وادی کشمیر میں گزشتہ چند روز سے شام کے وقت کے بعد درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے جبکہ اس دوران آسمان ابر آلود رہا ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایااگلے چوپیس گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں مسلسل قریب ایک ہفتے سے لے کر گزشتہ شام تک شدید بارشیں ہوئی ہے جس کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ درج ہوئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ شام 7.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت4.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے شام کے اوقات کے دوران ہر روز بارشیں اور ژالہ باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں جگہ جگہ پرفصلوں کو نقصان ہوا ہے جبکہ ہر علاقے میں شام ہوتے ہی صبح تک شدید سردی محسوس ہو رہی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ دن میں بہتر دھوپ ہوتی ہے تاہم صبح اور شام کے وقت شدید سردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔وادی کشمیر میں ان دنوں پنیری لگانے کا سیزن زوروں پر ہے جبکہ کئی علاقوں میں زمیندار کام میں مصروف ہے ۔










