وادی کشمیر میں سڑک حادثات اور اموات کو کم کرنے کیلئے گاڑیوں میں ہر قسم کی اوور لوڈنگ کو زیرو ٹالرنس کیا جائیگا

وادی کشمیر میں سڑک حادثات اور اموات کو کم کرنے کیلئے گاڑیوں میں ہر قسم کی اوور لوڈنگ کو زیرو ٹالرنس کیا جائیگا

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جائیگا ،کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی / رویندر پال سنگھ

سرینگر// وادی کشمیر میں سڑک حادثات اور اموات کو کم کرنے کیلئے گاڑیوں میں ہر قسم کی اوور لوڈنگ کو زیرو ٹالرنس کیا جائیگا کا اعلان کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک رولر کشمیر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا اورا س میںکوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ سی این آئی کے مطابق ٹریفک محکمہ میں شفافیت اور کارکردگی کو بڑھانے کی طرف ایک اہم پیش رفت میں، ٹریفک پولیس رولر کشمیر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رویندر پال سنگھ کی قیادت میں بیداری مہم جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گاندربل کے کئی علاقوں میں مہم چلائی گئی ۔ جس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارورائی کی گئی ۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی ٹریفک رولر کشمیر نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی اس طرح کی کارورائی میں ملوث پایا جائے گا ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی ہو گی ۔ ایس ایس پی ٹریفک رورل نے کہا کہ اس کا مقصد سڑک حادثات اور اموات کو کم سے کم کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سامان ہو یا مسافر ہر قسم کی اوور لوڈنگ کو زیرو ٹالرنس کیا جائے گا۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ٹریفک کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ تیز رفتاری سے گاڑی چلائیں، مقررہ رفتار کی حد کی پابندی کریں، دوسری گاڑیوں کے ساتھ ریسنگ یا مقابلے میں ملوث نہ ہوں، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال نہ کریں، اونچی آواز میں میوزک نہ بجائیں۔ ، اور پریشر یا میوزیکل ہارن استعمال نہ کریں۔انہوں نے لہا کہ موٹر سائیکل سواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کریش ہیلمٹ پہنیں اور تیسری سواری سے گریز کریں، اس کے علاوہ لاپرواہی، خطرناک اور زیگ زگ ڈرائیونگ میں ملوث نہ ہوں۔