manooj pandy

وادی کشمیر میں امن کا ماحول قائم کرنے کیلئے فوج اور پولیس کوشاں :لیفٹنٹ جنرل پانڈے

سرینگر / /سرحد کے اُس پار لانچنگ پیڈوں پر 150کے قریب جنگجوئوں درندازی کی تاک میں بیٹھے ہیں کی بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل منوج پانڈے نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں امن کا ماحول قائم کرنے کیلئے فوج اور پولیس کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امسال فوج و پولیس کو جنگجوئوں مخالف آپریشنوں میں اعلیٰ کامیابی ملی ہے اور کئی اعلیٰ کمانڈروں سمیت سو سے زائد جنگجو مارے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق پونے میں فوج کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ امسال جموں کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں کافی کامیابی ملی ہے ۔ اور متعدد جھڑپوں میں جنگجوئوں کے اعلیٰ کمانڈروں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں پرامن ماحول بنانے کی کوششیںجاری ہے جبکہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ ماضی کے مقابلے میں وادی کے نوجوان نوجوان عسکریت پسندی کی صفوں میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔پانڈے نے کہا کہ ایک وقت تھا جب اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہتھیار اٹھا رہے تھے اور عسکری صفوں میں شامل ہو رہے تھے تاہم اس میں بڑی کامیابی آئی ہے اور اب کچھ ہی نوجوان عسکریت کی طرف مائل ہو رہے ہیں ۔ منوج پانڈے نے کہا کہ دراندازی کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستان کے ہاتھوں میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرنا ہی واحد ہتھیار ہے لیکن سرحدوں پر تعینات ہمارے فوج پاکستان کی ہر کارورائی کا بھر پور انداز میںجواب دے دہی ہے اور کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرحد کے اُس پار لانچنگ پیڈوں پر 150سو کے قریب جنگجوئوں درندازی کی تاک میں بیٹھے ہے اور وہ اس کوشش میں ہے کہ کشمیر میں داخل ہو جائے ۔