سال رواں میں اہربل میں سیاحوں کی تعداد گزشتہ سالوں کے مقابلے میں تین گناہ بڑھنے کی توقع / حکام
سرینگر // وادی کشمیر میں امسال بڑھتی سیاحتی سرگرمیوں کے بیچ جنوبی کشمیر میں واقع اہربل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران دولاکھ سے زائد سیاحوں نے اہربل کا رخ کرکے وہاں کی سیر کی ۔ ادھر حکام کے مطابق اس سال اہربل میں سیاحوں کی تعداد گزشتہ سالوں کے مقابلے میں تین گناہ بڑھنے کی توقع ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع کولگام میں واقع سیاحتی مقام اہربل اپنی گرجتی آبشاروں اور جادوئی پہاڑوں کیلئے مشہور ہے ان دنوں سیاحوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے کیونکہ گزشتہ چھ مہینوں میں تقریباً دو لاکھ سیاحوں نے وہاں کا دورہ کیا ۔ اہربل کے آبشار سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور ان دنوں وہ سیاحوں کے توجہ کا مرکز بن چکا ہے ۔ حکام کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال جنوری سے اب تک دو لاکھ سے زائد سیاحوں جن میں سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی شامل ہیںنے اس جگہ کا دورہ کیا ہے۔ا ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کولگام، محکمہ سیاحت کشمیر، اہربل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، فاریسٹ ڈویژن کولگام کی طرف سے گرمیوں، خزاں اور سرما کے کارنیوالوں، کھیلوں کی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے دو سال کی بڑے پیمانے پر مہم چلانے کے بعد بڑی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔خیال رہے کہ اہرہل کو ترقی دینے اور سیاحت کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے گزشتہ دو سالوں سے فیسٹیول کے انعقاد کے ذریعے اس کے فروغ کیلئے خصوصی کوششیں کی ہیں جس سے پچھلے سال سیاحوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے اور توقع ہے کہ اس سال تین گنا ہ ہو گی ۔










