سری نگر//وادی کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے عجیب و غریب واقعات رونما ہونے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے ۔تازہ واقعے میں وسطی کشمیر کے ضلع اچھا گام بڈگام میں ایک جادوگر جس نے بھکاری کا روپ دھار کر جمعہ کو ایک رہائشی مکان سے سونے کے علاوہ نقدی لوٹ لی۔کشمیر نیوز سروس کو اہل خانہ نے بتایا کہ ایک بھکاری ان کے گھر آیا اور چائے کی درخواست کی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہم نے اسے چائے فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ چائے پیتے ہوئے وہ مختلف سوالات کرنے لگے اور ہماری بیٹی کی خیریت کے بارے میں پوچھا جو بیمار ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بعد میں اس نے سونے اور رقم کے بارے میں پوچھنا شروع کر دیا اور جادو کی مدد سے وہ ہماری پوری نقدی اور سونا لوٹنے میں کامیاب ہو گیا۔متاثرہ مکان کے مالک کی شناخت عبدالرشید بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن اچگام بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے اس شخص کی شناخت اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مدد طلب کی ہے۔مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے معاملے کی تحقیقات کرنے اور ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی بھی درخواست کی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا واقعہ کشمیر میں نہیں ہے لیکن سال رواں کے ابتدائی تین ماہ میں وادی کے مختلف علاقوں میں عجیب و غریب قسم کے واقعات رونما ہوئے جس میں خواتین کے زیورات بھی اسی طرح لوٹ لئے گئے ہیں ۔اس طرح سے اب لوگوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ لوگوں نے اب کسی بھی قسم کے گدا گر یا کسی اور غیر پہچان والے لوگوں کو اپنے صحنوں میں داخل ہونے سے بھی روکنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جبکہ ساری صورتحال کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
ایرانی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، مجتبیٰ خامنہ ای نے 6اہم عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تقرری کر دی
غیر ملکی افواج کو خطہ سے نکل جانا چاہیے:ولایتی
ایران جنگ سے امریکی تیل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ
مریضوں کے نام پر جعل سازی، آیوشمان اسکیم سے 2359اسپتال باہر، 1200پر پابندی
گاہکوں کیلئے یو پی آئی ادائیگیاں مفت رہیں گی
سلووینیا میں ہندوستانی سفارت خانے کو پہنچایا گیا نقصان، ہندوستان کی شدید مذمت
دھامی کی عوام سے یومِ آزادی پر اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کی اپیل
اس یوم آزادی پر لال قلعہ پروندے ماترم گایا جائے گا
منی پور تشدد:دو خصوصی عدالتوں پر غور
مشینی قالینوں کیلئے علیحدہ ہارمونائزڈ سسٹم آف نومنکلیچرکوڈ کی سفارش










