کئی نجی وسرکاری مکانات اودیگرر املاک اورفصلوںکو کافی نقصان
سری نگر //محکمہ موسمیات کی جانب سے20سے24جولائی تک بارشوں کاامکان ظاہر کئے جانے کے بیچ منگل اوربدھ کی درمیانی رات وادی چناب اورجنوبی کشمیر کے کئی علاقو ں میں موسلادار بارشیں ہوئیں جبکہ بارشوں کاسلسلہ بدھ کی صبح تک بھی کہیں کہیں جاری رہا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے کہارا گاؤں کے قریب منگل کو رات بھر کی شدید بارش کے نتیجے میں سیلاب آگیا جس سے علاقے میں کافی نقصان ہوا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کہارانامی گاؤں کا علاقہ کو بہت زیادہ بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا سامنا کرناپڑا۔انہوںنے کہاکہ سیلابی پانی نے بہت سے مکانات کو تباہ کر دیا ہے اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے، جس میں علامہ اقبال میموریل اکیڈمی اور محکمہ سیاحت کی عمارت اور میدان شامل ہیں۔متاثرہ گائوں کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور لیفٹیننٹ گورنرسے ٹیمیں تعینات کرنے اور مناسب اقدامات کرنے کی اپیل کی۔اس دوران جنوبی کشمیر اور جموں خطہ کے کچھ حصوں میں رات بھر بارش ہوئی۔موسمیات نے بدھ کو بتایا کہ جنوبی کشمیر اور جموں خطہ کے کچھ حصوں میں رات بھر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن قاضی گنڈ میں 30.4 ملی میٹر، کوکرناگ میں18.2 ملی میٹر، پہلگام میں 3.4 ملی میٹر، جموں میں5.8 ملی میٹر، بانہال میں 2.8 ملی میٹر، بٹوٹ میں1.6 ملی میٹر، بھدرواہ میں 22.6 ملی میٹراورکٹرہ میں سب سے زیادہ یعنی58.4 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔










