sim card sia

وادی میں 19مقامات پرSIAکے چھاپے

موبائل سم کارڈکی اجرائی اوراستعمال میں قواعدوضوابط بالائی طاق اور دھوکہ دہی

سری نگر//جموں و کشمیر کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے ہفتہ کے روز کشمیروادی میں 19 مقامات پر موبائل سم کارڈس کے استعمال میں دھوکہ دہی کے معاملے اور دہشت گردوں، بالائی زمین ورکروں کے ساتھیوں، منشیات کے اسمگلروں اور ادوسرے مجرموں کے ذریعے موبائل سم کارڈس کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق درج11 ایف آئی آر کے سلسلے میں تلاش کارروائی عمل میں لائی ۔جے کے این ایس کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاکہ 3ایسے معاملات میں، ابتدائی شواہد نے مضبوطی سے اشارہ کیا کہ یہ سم کارڈجنگجوئوں کو پاکستان میں سرحد پار سے اپنے ہینڈلرز اور جموں و کشمیر کے اندر دیگر جنگجو نیٹ ورکوں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنے میں مدد کرنے کے لئے حاصل کئے گئے تھے۔ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے ہفتہ کی صبح جنوبی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروں نے مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے پلوامہ کے لاسی پورہ اور چاندگام علاقے کے علاوہ اونتی پورہ کے برا بندینہ علاقے اور کولگام کے چولگام علاقے میں چھاپے مارے۔ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون اور سم کارڈز کی فروخت کا کاروبار کرنے والے افراد کی رہائش گاہوں اور دکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں ایک افسرکاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگی کہ ہفتہ کے روز کئے گئے زیادہ تر چھاپے پوائنٹ آف سیلیعنی سم کارڈ فروخت کرنے والے افرادکے گھروں یادکانات پرڈالے گئے، جنہوں نے یہ موبائل سم کارڈ محکمہ ٹیلی کام کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور اس طریقے سے فروخت کئے جو جعلسازی اور دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔سم کارڈ فروخت کرنے والے ایک ایسے ہی شخص نے کولگام میں ایک فرضی نام گوہر احمد حجام سے ایک سم کارڈ جاری کیا تھا اور اسے کولگام کے قیموہ میں ایک شخص کو دیا تھا جوانصارالغزوۃ الہند کا بالائی زمین کارکن نکلا۔ایک اور معاملے میں، اننت ناگ کے میر محلہ مونگھال کے موبائل سم کارڈ فروخت کرنے والے نے ایک صارف کو ایک سم کارڈ جاری کیا جس نے اسے حزب المجاہدین کے بالائی زمین وکر کو دیا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ بڈگام، اننت ناگ اورکولگام اضلاع میں ایسے کئی افراد کے ہاں چھپے ڈلے گئے ،جنہوںنے سم کارڈ اجراء کرتے وقت قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اورجعلسازی کاارتکاب کیا۔اس دوران معلوم ہواکہ ایس آئی ٹی کی ٹیموںنے چھاپوںکے دوران سم کارڈ جاری یافروخت کرنے سے متعلق کچھ اہم ثبوت حاصل کئے ۔