arrest

وادی میں منشیات کے خلاف پولیس کی مہم تیزی

شوپیان اور سوپور میں تین منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ اشیاء برآمد

سرینگر // سماج سے منشیات کے خاتمہ کیخلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شوپیان اور سوپور میں تین منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی ۔ سی این آئی کے مطابق شوپیاں پولیس نے شاہ ہمدان کالونی حنفیہ سکول عالم گنگ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھا جو نائیلون کا تھیلا اٹھائے الورا امامصاحب سے عالم گنگ حرمین کی طرف آرہا تھا، مذکورہ شخص کو پولیس پارٹی نے حکمت عملی کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ تھیلے کی تلاشی کے دوران پوست کا بھوسا جیسے 7.490 کلو گرام وزنی مادہ برآمد ہوا جسے ضبط کر لیا گیا۔ابتدائی پوچھ گچھ پر اس نے اپنی شناخت طارق احمد راتھر ولد عبدلرحیم راتھر ساکن یمرچھ کولگام کے طور پر پتائی ہے۔ اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آرمتعلقہ دفعات کے تحت تھانہ پولیس شوپیان میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ۔ اس کے علاوہ تھانہ شوپیان کی پولیس پارٹی نے دانگام شوپیان میں ناکے کی چیکنگ کے دوران معشوق احمد شیخ ولد محمد امین شیخ ساکنہ کولگام کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 140 گرام چرس پاؤڈر جیسی مادہ برآمد کر کے اسے گرفتار کر کے مقدمہ ایف آئی آر انداج کر لیا۔اس کے ساتھ ساتھ سوپورہ پولیس نے منیشات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتارکیا کپواڑہ کراسنگ کے نزدیک چوکی پولیس بس اسٹینڈ کے انچارج نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ایک مشتبہ منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کی شناخت اوئیس مشتاق حکیم ولد مشتاق احمد حکیم ساکن بسمہ اللہ کالونی ماڈل ٹاون سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات کے ٹیکے برآمد ہوئے ۔ تھانہ پولیس سوپور نے اس سلسلے میں کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی ہے ۔