Nayeem Ul Haq

وادی میں دن بھر دھوپ چھائوں کا سلسلہ جاری رہا

کہیں کہیں پر ہلکی بوندا باندی کو چھوڑ کر مجموعی طور پر موسم 10مارچ تک خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات

سرینگر//وادی کشمیر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کہیں کہیں پر ہلکی بوندا باندی کو چھوڑکر وادی کشمیر میں 10مارچ تک مجموعی طورپر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں جمعرات کو بھی دن بھر دھوپ چھائوں کا سلسلہ جاری رہاجبکہ سرینگر کے بالائی علاقوں جن میں ہارون اور دیگر علاقے شامل ہے میں گہرے بادلوں کے ساتھ ہی ہلکی بارش بھی ہوئی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں کہیں کہیں پر بوندا باندی ہوسکتی ہے تاہم مجموعی طور پر 10مارچ تک موسم خشک رہے گا۔ ادھر جمعرات کو گلمرگ اور پہلگام کے علاوہ وادی کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور وہ زیرو سطح سے اوپر چلا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات کم از کم 1.8 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میںمنفی صفر اعشاریہ چار درجہ حرارت رہا ۔ اسی طرح جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے خلاف گزشتہ رات 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوں بتایا کہ کپوارہ شہر میں گزشتہ رات منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.5 ° C ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزورٹ کے لیے یہ معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 10 مارچ تک موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔