سرینگر//ماہر موسمیات نے کشمیر ڈویژن اور بھدرواہ سے بانہال تک پیرپنجال کے پہاڑوں پر اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جموں ڈویژن کے میدانی علاقوں میں زیادہ تر خشک موسم کی توقع ہے۔جموں، ساسانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں خشک رہنے کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ کئی روز تک وادی میں مطلع ابرآلود رہنے اور درجہ حرارت میں گراوٹ کے بعد اتوار کو صبح سے ہی دھوپ نکلی جس کے نتیجے میں دن کے درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں کہیں کہیں پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت 1.3°C ‘معمول سے نیچے’ تھا۔قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں درجہ حرارت معمول سے 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔کوکرناگ، جنوبی کشمیر میں بھی، گزشتہ رات 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاانہوں نے بتایا کہ جموں میں گزشتہ رات 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے 20.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے درجہ حرارت معمول سے 0.9 °C ‘نیچے’ تھا۔اہلکار نے مزید کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔










