VC NCSK reviews implementation of welfare measures for Safai Karamchari

وائس چیئرپرسن قومی کمیشن برائے صفائی کرمچاری نے ضلع رِیاسی میں صفائی کرمچاریوں کی فلاح وبہبود کے اَقدامات کا جائزہ لیا

رِیاسی//وائس چیئرپرسن قومی کمیشن برائے صفائی کرمچاری محترمہ انجنا پنوار نے آج ایس ایم وی ڈی ایس بی کٹرہ کے سپریچول گروتھ سینٹر میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں رِیاسی ضلع میں صفائی کرمچاریوں کے لئے فلاحی اَقدامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی وشیش مہاجن، ڈائرکٹر اَربن لوکل باڈیز پنیت شرما، ایس ڈی ایم کٹرہ پیوش دھوترا، سی ایم او، سی اِی او، میونسپل کمیٹی ریاسی اور کٹرہ کے اِی اوز، ڈی آئی او اور مختلف محکموں کے دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔میٹنگ کا آغاز اِی او میونسپل کمیٹی کٹرہ رجت ابرول کے ایک مختصر تعارف سے ہوا جس میں کٹرہ میں صحت عامہ اور صفائی کو برقرار رکھنے میں صفائی کے کاموں کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا۔دورانِ میٹنگ وائس چیئرپرسن نے صفائی کرمچاریوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے مختلف اَقدامات اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے مختلف صفائی کرمچاریوں ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے جائزمسائل کے حل کو یقینی بنایا۔وائس چیئرپرسن نے متعلقہ محکموں کو موسمی بنیادوں پر جوتوں اور رین کوٹ کے ساتھ یونیفارم فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے صفائی کرمچاریوں کی خالی اَسامیوں کو پُر کرنے اور محکموں میں نئی اَسامیاں معرض وجودمیں لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان کی باقاعدگی سے تقرریوں پر زور دیا۔اُنہوں نے اِی او میونسپل کمیٹی ریاسی اور کٹرہ کو بھی ہدایت دی کہ وہ ماہ میں ایک بار صفائی کرمچاریوںکے ساتھ بات چیت کریں تاکہ ان کی شکایات کو دور کیا جاسکے۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے اپنے آس پاس کے علاقوں میں کرمچاریوں کی تقرری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انجنا پنوار نے تنخواہوں اور اُجرتوں کے تعلق سے اِی او ز کو ہدایت دی کہ وہ ہر ماہ کی 5 تاریخ تک تنخواہیں تقسیم کریں اور اُجرتوں میں اِضافہ کریں۔ اُنہوں نے حکام کو صفائی کرمچاریوں کے لئے ایک کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کی بھی ہدایت دی جس میں کم از کم ایک کمرہ ڈیجیٹل لائبریری کے لئے وقف ہو۔مزید برآں، انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے ہیلتھ کیمپوں کے دوران صفائی ملازمین کو صحت کا مناسب چیک اپ فراہم کریں۔ انہوں نے تمام صفائی ملازمین کو گروپ انشورنس کور اور آیوشمان ہیلتھ کارڈز کی فراہمی پر بھی زور دیا جو ابھی تک کور نہیں ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھاسکیں۔مزید برآں، اُنہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے ہیلتھ کیمپوں کے دوران صفائی کرمچاریوں کو صحت کا مناسب چیک اَپ فراہم کریں ۔ اُنہوں نے اُن تمام صفائی کرمچاریوںکو گروپ اِنشورنس کور اور آیوشمان ہیلتھ کارڈ کی فراہمی پر بھی زور دیا جو ابھی تک کور نہیں ہیں ،وہ اِن سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔وائس چیئرپرسن نے تمام صفائی کرمچاریوں پر زور دیا کہ وہ ،مرکزی اور جموںوکشمیر یو ٹی سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔