نیشنل ہیلتھ مشن چھتیس گڑھ کے اَفسروںکی ایک ٹیم

صحت خدمات کے نظام میں بہترین طریقوں کا مطالعہ کرنے کیلئے جموںوکشمیر یوٹی کے دورے پر ہیں

سری نگر//سٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی نیشنل ہیلتھ مشن چھتیس گڑھ کے اَفسروں کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے جوائنٹ ڈائریکٹر فائنانس کی سربراہی میں، سٹیٹ پروگرام منیجر اور منصوبہ بندی کے دیگر سینئر اَفسروں کے ہمراہ سٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے اولڈ سیکرٹریٹ سری نگر کے دفتر کا دورہ کیا۔یہ ٹیم جموںوکشمیر یوٹی کے ایک ہفتہ کے دورے پر ہے جس کا مقصد جموںوکشمیر یوٹی کے بہترین طریقوں جیسے آئی پی ایچ ایس پر مبنی ڈسٹرکٹ گیپ اینالیسس ، آشا ماڈل ، سکل لیب اور ڈی این بی پروگرام کا مطالعہ اور سمجھنا ہے جس کی قومی سطح پر سراہنا کی گئی ہے اور چھتیس گڑھ ریاست ان کی بہترین نقل تیار کرنے کا اِرادہ رکھتی ہے۔ این ایچ ایم جے اینڈ کے اور این آئی پی پی آئی کے اَفسروں نے نیشنل ہیلتھ مشن کے اَفسروں کے ساتھ بات چیت کے دوران جموں وکشمیر یوٹی کے ذریعہ اَپنائے گئے بہترین طریقوں کی عمل آوری کا فریم ورک فراہم کرنے کے لئے تفصیلی پیش کش کی۔میٹنگ میں چھتیس گڈھ کے اَفسروں نے نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے کے ڈویژنوں جیسے زچہ و بچہ کی صحت ، سی پی اینڈ آشا ، سی پی ایچ سی ، ڈی این بی ، کوالٹی اینڈ پیشنٹ سیفٹی ، سکل لیب ڈویژنوں کے ساتھ بات چیت کی۔ محکمہ صحت نے جموںوکشمیر کے ہیلتھ کیئر سیکٹر کو ترقی دینے میں جو اقدامات اَپنائے ہیں چھتیس گڈھ کی ٹیم ان تصورات سے بہت متاثر ہوئی اور اِس طرح کے علم کے اِ شتراک کے پلیٹ فارم کو منظم کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی کے محکمہ صحت بالخصوص این ایچ ایم جے اینڈ کے تئیں شکریہ اَدا کیا۔نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے نے مستقبل میں چھتیس گڈھ ریاست کو ضرورت پڑنے پر ہر طرح کی مدد کی پیشکش کی۔