national health mission

نیشنل ہیلتھ مشن نے ماہ جون کیلئے ’جے کے اِی ۔ سہج ‘ پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی

سری نگر//جموں و کشمیر نیشنل ہیلتھ مشن نے آج ماہ جون 2024 ء کے لئے ہاسپٹل مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم (جے کے اِی۔ سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی۔گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے ایسوسی ایٹیڈہسپتالوں کے نئے جی ایم سی کے زُمرے میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔اِس کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج اودھمپور ، جی ایم سی راجوری ، گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ اور جی ایم سی ڈوڈہ نے دوسرا درجہ حاصل کیا ہے۔ڈِسٹرکٹ ہسپتالوںکے زُمرے میںڈِسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ نے پہلا مقام حاصل کیا ہے اور اے ایس وائی ایم ڈِسٹرکٹ ہسپتال بڈگام ،ڈِسٹرکٹ ہسپتال سانبہ، ڈِسٹرکٹ ہسپتال شوپیاں اورڈِسٹرکٹ ہسپتال ریاسی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اِسی طرح کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے زُمرے میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ناگم بڈگام نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اِس کے بعد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پکھرپورہ بڈگام، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ڈورو اننت ناگ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بسوہلی کٹھوعہ اورکمیونٹی ہیلتھ سینٹر بلاور کٹھوعہ نے دوسرا درجہ حاصل کیاہے۔جے کے اِی ۔ سہج کو ریپڈ اسسمنٹ سسٹم، 104 سینٹرلائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن فار آؤٹ باؤنڈ کالنگ اور مرکزی ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے آر سی ایچ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ یہ د رجہ بندی اِی ایم آر (الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ) کنورجن، آئی پی ڈی مریضوں کی رجسٹریشن اورمریضوں کی فیڈ بیک کی بنیاد پرماہ جون 2024 ء کے لئے جے کے اِی۔سہج پورٹل پر اَپ لوڈ کی گئی ہے ۔سہولیات کی تفصیلی فہرست نیشنل ہیلتھ مشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔