نیشنل ہیلتھ مشن جموں وکشمیر نے جنوری 2024 ء کے مہینے کیلئے

ہاسپٹل مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم ( جے کے اِی سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی

سری نگر//نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر نے آج جنوری 2024 ء کے مہینے کے لئے ہاسپٹل مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم (جے کے اِی سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی۔سرکاری میڈیکل کالجوں کے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوںکے زُمرے میں چیسٹ ڈیزیزہسپتال جموں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور اِس بعد نفسیاتی امراض کے ہسپتال جموں ، گورنمنٹ ایل ڈی ہسپتال سری نگر ، کشمیر نرسنگ ہوم سری نگر ، گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں نے ہے۔ اس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں سپر سپیشلٹی ہسپتال جموں، جی ایم سی ہندواڑہ، گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ، گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر اور گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے زُمرے میں پہلے نمبر پر ڈی ایچ شوپیاںاور اس کے بعد ڈی ایچ گاندربل ، سرکاری ہسپتال ، گاندھی نگر جموں ، اے ایس وائی ایم ڈی ایچ بڈگام اور ڈی ایچ جے ایل این ایم سری نگرنے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں ڈی ایچ رام بن، ڈی ایچ بانڈی پورہ، ڈی ایچ کولگام، ڈی ایچ سانبہ اور ڈی ایچ ریاسی شامل ہیں۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹروںکے زُمرے میںکمیونٹی ہیلتھ سینٹر چرارِشریف بڈگام نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔اس کے بعدکمیونٹی ہیلتھ سینٹر بانہال رام بن، گورنمنٹ ہسپتال سروال جموں، اے ایچ گگوال، سانبہ اورکمیونٹی ہیلتھ سینٹرپکھر پورہ بڈگام شامل ہیں۔ اِس میں سب سے نیچے زمرہ میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر تھانہ منڈی، راجوری، راجیو گاندھی ہسپتال جموں، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لنگیٹ کپواڑہ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر زچلڈرہ کپواڑہ اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ڈی ایچ پورہ کولگام شامل ہیں۔جموں و کشمیر اِی سہج (الیکٹرانک سسٹم فار آٹومیشن آف ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن اِن جموں و کشمیر) اقدام کا باضابطہ آغاز 4 ؍نومبر 2022 ء کو جشن صحت کے حصے کے طور پر لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر نے مختلف قسم کی سہولیات یعنی ٹریشری ، ضلع ہسپتالوں ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے لئے کیا تھا۔ جے کے اِی سہج کو ریپڈ اسسمنٹ سسٹم (آر اے ایس)، 104 سینٹرلائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن فار آؤٹ باؤنڈ کالنگ اور مرکزی حکومت ایم او ایچ ایف ڈبلیوکے آر سی ایچ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔گورنمنٹ میڈیکل کالجوں، ضلعی ہسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے متعلقہ ہسپتالوں کو سہولیات کی مختلف اقسام کے لئے ہسپتال کی درجہ بندی تفویض کی گئی ہے، درجہ بندی رجسٹریشن، ای ایم آر (الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ) کی تبدیلی، آئی پی ڈی مریضوں کی رجسٹریشن اور جنوری 2024 ء کے مہینے کے لئے جے کے سہج پورٹل پر اَپ لوڈ کئے گئے مریضوںکے تاثرات کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔سہولیات کی تفصیلی فہرست نیشنل ہیلتھ مشن کی ویب سائٹ پردستیاب ہے۔