National Consultant Pradhan Mantri TB Mukt Bharat Abhiyaan calls on Lt Governor

نیشنل کنسلٹنٹ پردھان منتری ٹی بی مُکت بھارت ابھیان نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سری نگر//نیشنل کنسلٹنٹ پردھان منتری ٹی بی مُکت بھارت ابھیان شری ڈی دھر مارائو نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی ۔ اُن کے ہمراہ ٹی بی آفیسر کشمیر ڈاکٹر اظفر یاسین بھی تھے۔لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر میں ٹی بی کے خاتمے کے قومی پروگرام کی کامیابیوں اور سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ اُنہیں ٹی بی کے مریضوں کے لئے اِضافی مدد اور ٹی بی فری بھارت کے ہدف کو پورا کرنے میں پردھان منتری ٹی بی مُکت بھارت ابھیان کے تحت کمیونٹی کی شمولیت کو بڑھانے کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔پردھان منتری ٹی بی مُکت بھارت ابھیان کے پہلے سال مکمل ہونے کے موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کو نیِ۔کشے مترا کے طورپر رجسٹرڈ کیا گیا اور کئی ٹی بی مریضوں کو اَپنالیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں اور کمیونٹی لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور جموںوکشمیر یوٹی میں ٹی بی کے مریضوں کو اَپنا لیں ۔ لوگ https://reports.nikshay.in/FormIO/DonorRegistration.پر خود کو نیِ۔کشے مترا کے طور پر رجسٹر کرسکتے ہیں۔