tarun chug

نیشنل کانفرنس کا منشورکو جھوٹ کاپلندہ ا ور عوام کوگمر اہ کرنے کے مترادف

راہل گاندھی کا سنو بال کھیلنالالچوک میں اائیس کریم کھاناہمارے بحالیہ امن کی سند ہیں /ترن چگ

سرینگر//نیشنل کانفرنس کا منشورکو جھوٹ کاپلندہ قرا ردیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کئے جنرل سیکریٹری جموںو کشمیر لداخ کے انچارج نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی تن تنہامیدان میںاترے گی پہلے مرحلے کی تیاری پوری طرح سے کرلی گئی ہے دوسری اور تیسرے مرحلے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہے ۔بھارتیہ جنتاپارٹیوں کے لئے ٹکٹ کوئی مسئلح نہیں گجربکرالوں اور دوسرے طبقوں کی ریزرویشن شڈول کاسٹ شڈول ٹائب درجے کوچھیننے والے پاکستان کے کھاکوں میں رگ بھرنے والے اب جموںو کشمیرکے لوگوں کی خد مت کرنے کے اہل نہیں ریٹائرلوگوں کواب آرام کرناچاہئے ۔کانگریس کے یوگراج ضرور کشمیر آئے سنوبال کھیلے یہ ہماری سند ہے کہ جس لالچوک میں حزب اختلاف کے لیڈ رآئیس کریم کھاتے ہے وہاں کبھی سنگباری ہوا کرتی تھی اور یہ لالچوک ویرانی کامنظرپیش کرتا تھا ۔پارلیمنٹ الیکشن میں عبداللہ خاندان کے شہزادے اور مفتی خاندان کی شہزادی کو عوام نے مکمل طور پرمسترد کردیا ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈرجنرل سیکریٹری جموںو کشمیر لداخ ے انچارج ترن چگ نے پرُہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارتیہ جنتاپارٹی تن تنہا جموںو کشمیرکی اسمبلی الیکشن میں حصہ لے گی اور بھرپور جیت درج کرکے حکومت بنائے گی ۔انہوںنے کہاکہ پہلے مرحلے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گی ہے ہم کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرینگے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈروں کا کارکنوں کویہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ کچھ الیکشن لڑے گے اورکچھ لوگ رائے عامہ کو ہموا رکرنے کے لئے اپنی خدمات انجام دینگے ۔وہی کشمیرکے انچارج نے کہاکہ جوپاکستان کاراگ الاپتے ہیں جنہوںنے ہمیشہ بھائی کوبھائی سے آپس میں لڑایاوہ آج اتحاد اوراتفاق کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوںنے ڈاکٹرفاروق عبداللہ کے دئیے جانے والے بیانات کوبے معنیٰ اور مگھر مچھ کے آنسو قرار دیتے ہوئے کہا جب 1990میں کشمیری پنڈتوںکوگھروں سے نکالاگیا تب تو وہ وزیراعلیٰ تھے اور بحثیت جموںو کشمیرکے حکمران نے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی۔ انہوںنے سابق وزیر اعلی کے بیانات کوفلمی ڈائیلاگ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ٓانسو بہانا صرف لوگوںکوگمراہ کرنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاجن نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ آئی فون قلم ہوناچاہئے تھاانہیں پھتر تھمادیئے گئے او راپنے نزدیکی رشتہ داروں کو نہ صرف تخت پربٹھادیاگیااو رانہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے بیرون ممالک بیچا گیا ۔ترن چگ نے کہاکہ این سی کانگریس سے بالعموم او رعمرعبداللہ سے سوا ل کیاگجربکروالوں کودی گئی ریزرویشن شڈول کاسٹ کوچھیننا چاہتے ہیں۔ انہون نے کہاکہ جموںو کشمیرکو عبداللہ اور نہروںخاندانوں نے لوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی امور کشمیرکے انچارج نے کہااین سی جموںو کشمیرکے نوجوان کوپھتر بازی کی طرف پھرلے جاناچاہتی ہے۔ انہوں؁ نے کہابی جے پی سہلانے کاکام کرتی ہے اور این سی کانگریس پی ڈی پی دہلانے کیلے منصوبوں میں مصروف تھی ۔انہو؁ ں نے کہا پچھلے پانچ برسوںکے دوران ٹیکسی چلانے والوں مزدوروں کارکنوں ہوٹل مالکان ہاوس بوٹ اونرس سے پوچھاجائے کہ جموںو کشمیرمیںامن ہے یابدامنی ۔بی جے پی نے جموںو کشمیرکوٹیررازم کانہیں بلکہ ٹورازم کاحب بنادیاہے ۔آج مسجدوں خانقاہوں میں بغیرکسی خوف خطرکے جاکراپنے مذہبی مفریضے انجام دے رہے ہیں او ران عبادت گاہوں کودیکھنے کے لئے ملکی او رغیرملکی سیاحوںکی بڑی تعدا داُمڑ پڑتی ہیں۔ این سی کے منشو رکو جھوٹ کاپلنداہ قرار دیتے ہوئے امور کشمیرکے انچارج نے کہاکہ ڈاکٹرفاروق عبداللہ کایہ بیان سو سال تک دفعہ 370بحال نہیں ہوگا لیکن منشور میں وہ اسے بحال کرنے کی باتیںکررہے ہیں ۔انہوںنے کانگریس کے سابق صدراور لوگ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر کوحدف تنقید کانشانہ بنایاکہ اب وہ الیکشن مہم میں شرکت کے رہے ہیں پچاس سال میں کھبی وارد کشمیر نہیں ہوئے لالچوک میں آئیس کریم سے لطف اندوز ہوتے ہیں گلمرگ میں سنوبال کھیلتے ہے۔ کانگریس کے سابق سصدر ہرماہ آئے یہاں سنوبال کھلے جوہماری سند ہے کہ جموں وکشمیرکے حالات پرُ امن ہے اور یہاں کوئی خوف ڈر اب باقی نہیں جب کہ پی ڈی پی این سی او کانگریس نے جموں وکشمیرمیں آگ آہن کے کھیل کوجاری رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی تھی ۔ترن چگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہابی جے پی امن میں یقین رکھتی ہے ملک دشمنی کی کسی کواجاز ت نہیں دی جائے گی عسکریت آخری ہچکولے کھارہی ہے اور ہم نے یہ تہیہ کررکھاہے کہ جموں وکشمیر امن بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ا سے ترقی کی منزلوں کیلئے جانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی ۔