SSM college Parihaspora

نہرو یووا کیندر ا کے زیر اہتمام ایس ایس ایم کالج انجینئرنگ پریہا س پورہ پٹن میں

ضلعی سطح کی یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد،نوجوانوں کو جرائم سے دور رہنے اورسرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے پر زور/ مقررین

سرینگر//نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نہرو یووا کیندر نے ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ پریہاس پورہ پٹن میں ضلعی سطح کی یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد کیا۔کشمیر پریس سروس نمائندہ ساحل نذیر کے موصولہ تفصیلات کے مطابق اس منعقدہ پروگرام میں ایس ایس پی سیکورٹی سرینگر سول سیکٹریٹ نگہت امان نے بطور مہمان خصوصی کے شرکت کی۔اس موقعہ پر ایس ایس ایم کالج کی ایڈمنسٹریٹر حیا قاضی، نہرو یووا کیندر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالعزیزاور راہی ریاض کے علاوہ دیگر شخصیات موجود تھیں۔ اس پروگرام میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مختلف تنظیموں سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو دیگر سرکاری اسکیموں سے مستفید ہونے کے لیے بنیادی پلیٹ فارم مہیا کرنا اور انہیںروزگار کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختلف شخصیات نے اس بات پر زور دیا کہ وہ جرائم سے دور رہیں اور سرکاری سکیموں سے فائدہ اٹھا کر اپنی زندگیوں کو بہتر بنائیں۔اس دوران انٹرایک سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا ا س موقعہ پر کہا گیا کہ ان اسکیموں کو ہر گھر کی دہلیز پرپہنچانے اوراس سے متعلق خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور نوجوانوں کو قومی ترقی کی طرف راغب کرنا اور ان کی ذہنی اور جسمانی تندرستی، میرا بھارت 2047 کے ویژن پر بھرپور گفتگو کی گئی ۔ ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ کے پرنسپل اور کالج کے رجسٹرار نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہمارے نوجوانوں کے لیے بہت اہم ہیں۔ اس موقعہ پر (جے اینڈ کے این وائی کے) کے رکن راہی ریاض نے تمام مہمانوں اور تمام وسائل پران کا شکریہ ادا کیا۔اس دورا ن تمام وسائل کے افراد کو ان کی قیمتی شراکت کے لیے اعزاز سے نوازا۔