جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی منشیات مخالف جاری

نگوا سکمز کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر اشتیاق بیگ منعقد

ملازمین کے مسائل پر سیر حاصل بحث، ایل جی اور دیگر حکام سے مطالبات پورے کرنے کی اپیل

سرینگر//نگوا سکمز کے جملہ ملازمین کا ایک اہم اجلاس منگل کے روز زیر قیادت نگوا صدر اشتیاق بیگ منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں نگوا کے تمام عہدیداران جن میں جنرل سیکریٹری نگوا، نائب صدر کے علاوہ دیگر زعماء کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے دیگر تمام ملازمین بشمول کیجول لیبروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق اس اہم اجلاس میں چار نقاط اْبھارے گئے جن میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا، کیجول لیبروں کی مستقلی، سینئر ملازمین کی ترقی اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے آرڈر پر عمل درآمد کرنا شامل ہے۔ اس اجلاس میں دیگر اموارت کے علاوہ صورہ ہسپتال میں طبی نگہداشت کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں کو ہر طرح کی سہولیت بہم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقعے پر اجلاس میں سکمز کے ملازمین کو درپیش مسائل اور ان کے مطالبات پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ہسپتال میں کیجول لیبر گزشتہ بیس برسوں سے قلیل اْجرت پر کام کررہے ہیں۔ اور ہر دور اور ہر حالات میں ان کیجول لیبروں نے مریضوں کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں برتی تاہم ان کیجول ملازمین کو ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ ذہنی کوفت کے شکار ہیں۔ اجلاس میں حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ ان کیجول لیبروں کی فوری مستقلی کا زور دار مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ سکمز کیلئے 5000ملازمین کا شیڈول ہے تاہم اس وقت یہاں پر صرف 2900ملازمین ہیں کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر کام کاج متاثر ہورہا ہے خاص کر مریضوں کی دیکھ بھال میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ اسکے علاہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہسپتال میں خالی پڑی اسامیوں کو فوری طور پر پْر کرنے کی کاررائی کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں جو اہم مسائل اْٹھائے گئے اس میں جونیئر سیکشن کمیٹی آرڈرس13ماہ سے التوا میں پڑا ہے پر فوری طور پر عمل درآمد شامل ہے۔ اس موقعے پر نگوا سکمز کے صدراشتیاق بیگ نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچاکر ان مسائل کے ازالہ کی کوشش کی جائے گی۔ بیگ نے کہا ہے کہ سکمز ملازمین کے مسائل اور ان کے مطالبات کو کئی مرتبہ حکام بالا تک پہنچایا گیا تاہم ان کی جانب سے کوئی خواطر خواہ پیشرفت نہیں کی گئی۔ انہوں نے جملہ ملازمین کے حوالے سے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، کمشنر سیکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، ڈائریکٹر سکمز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز سے اپیل کی ہے کہ ملازمین کے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ ملازمین کو راحت ملے