ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ممبران کے ساتھ بھی بات چیت کی ، ان کی شکایات اور مطالبات سُنے
بارہمولہ//پرنسپل سیکرٹری زراعت اور کسانوں کی بہبود ، باغبانی ، حیوانات اور ماہی پروری نوین کمار چوہدری نے آج بارہمولہ ضلع کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک میٹنگ کی صدارت کی اور ضلع کے مجموعی ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا ۔ اس دورے کا مقصد ضلع میں مختلف ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کے ذریعے شروع کئے گئے کچھ بڑے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور پوزیشن کا ایک جامع جائیزہ لینا بھی تھا ۔ شروع میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار نے پاور پوائینٹ پرذنٹیشن کے ذریعے مختلف شعبوں میں ریکارڈ کی گئی پیش رفت اور کارکردگی کا تفصیلی بیان پیش کیا ۔ ڈی سی نے ایک مختصر ضلعی پروفائل بھی پیش کیا اور کچھ رکاوٹوں پر روشنی ڈالی جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔ سیکٹر وار اور جامع جائیزہ لینے کے بعد پرنسپل سیکرٹری نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے مقرر کردہ ٹائم لائینز کی سختی سے پابندی کریں ۔ انہوں نے تمام دستیاب وسائل کو نتیجہ خیز طور پر استعمال کرنے کی ہدایت دی اور ان پر زور دیا کہ وہ مزید جوش اور لگن کے ساتھ کام کریں تا کہ عوامی خدمات کے معیار اور کارکردگی کو بڑھایا جا سکے ۔ نوین چوہدری نے جدید کاشتکاری کے طریقوں کو شامل کرنے پر زور دیا جیسے نامیاتی اور پائیدار کاشتکاری جو ہمارے کسانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کسانوں کو جدید ترین معلومات سے آگاہ کرنے اور زمینی سطح پر مختلف فلاحی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے فصلوں کے تنوع کو اپنانے پر زور دیا اور اسے کاشتکاری کے منافع کو بٹھانے کیلئے ایک قابلِ عمل آپشن قرار دیا ۔ اجلاس میں زراعت ، باغبانی ، حیوانات ، ماہی پروری ، سیریکلچر ، ہارٹیکلچر ، پلاننگ اور مارکیٹنگ کے ڈائریکٹرز ، متعلقہ محکموں کے سربراہان ، لائین ڈیپارٹمنٹس کے انجینئرز ، ضلعی اور سیکٹرل افسران کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے ۔ بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کے اراکین کے ساتھ ایک باہمی میٹنگ کی صدارت کی ۔ ڈی ڈی سی ممبران نے کئی شکایات اور مطالبات کو اجاگر کیا اور نچلی سطح پر ترقی کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے ان کے بروقت ازالے کی مانگ کی ۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی کی چئیر پرسن سفینہ بیگ نے ترقیاتی اہمیت کے حامل متعدد امور پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے ترقیاتی خدشات سے متعلق مختلف مسائل اور مطالبات کا بھی جائیزہ لیا جس میں انہوں نے ترقیاتی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے پرنسپل سیکرٹری سے ذاتی مداخلت کی درخواست کی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے پیش کئے گئے مسائل اور مطالبات کو ہمدردانہ بنیاد پر پورا کرنے کا یقین دلایا اور مختلف مسائل کو حل کرنے کیلئے موقع پر ہی افسران کو ہدایات جاری کیں ۔ اجلاس میں ڈی جی ہارٹیکلچر ، ڈٖائریکٹر سیریکلچر ، ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری ، ڈائریکٹر زراعت کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی ۔










