Navin Choudhary assumes charge as Principal Secretary H&ME

نوین چودھری نے پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم کا چارج سنبھالا

جموں وکشمیر میں کووِڈ۔19 کے منظر نامے او راَمرناتھ جی یاترا۔2022 کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

سری نگر//نوین کمار چودھری نے آج صحت و طبی تعلیم محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری کے طورپر چارج سنبھالا۔پرنسپل سیکرٹری نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد محکمہ صحت و طبی تعلیم کے اَفسران کی ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی اور اُنہوں نے کہا کہ وہ نظام میں بنیادی اِصلاحات اور خاطر خواہ بہتری چاہتے ہیں۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ، ڈائریکٹر فائنانس صحت و طبی تعلیم ، ایڈیشنل سیکرٹریوں ، اَنڈر سیکرٹریوں ، او ایس ڈی صحت و طبی تعلیم اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ نوین کمار چودھری نے ہر آفیسر سے ان کے رول اور محکمہ کے کام کاج کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔پرنسپل سیکرٹری کو مختلف کاموں کے شعبہ وار جانکاری دی گئی اور محکمہ کے مختلف کام کے بارے میں تفصیلات پیش کی گئیں۔ مختلف کاموں کی سیکشن وار بریفنگ دی گئیں۔دورانِ میٹنگ ایجنڈے کے اہم نکات پر بحث کی گئی جن میں اِنسانی وسائل کا اِنتظام ، ریونیو بجٹ ، محکمہ کے عملے کی تعداد ، فزیکل بنیادی ڈھانچہ ، بھرتی ، قانونی مقدمات کا ذخیرہ ، ڈی پی سی ، ٹرانسفر او رپوسٹنگ کے علاوہ دیگر اَمور شامل ہیں۔اُنہوں نے متعلقہ سیکشن کو درپیش اہم مسائل کے بارے میں ہر آفیسر سے بریفنگ بھی لی اور اَفسران سے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے تجاویز طلب کیںاور انہوں نے ان سے کہا کہ وہ قریبی تال میل ، لگن اور تن دہی سے کام کریں۔اُنہوں نے اَفسران کو ملازمین کے مسائل حل کرنے اور عوامی مسائل کے تئیں حساس رہنے کی ہدایت دی۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ وہ ہفتہ وار میٹنگ منعقد کریں گے اور ہر آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ اَپنی میز پر پہنچنے کے 24 گھنٹے کے اَندر فائل کو نمٹادے اور اُنہوں نے کہا کہ اس محاذ پر ہونے والی پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے صحت و طبی تعلیم کے تمام ونگوں میں بھرتیوں کے بارے میں بھی جامع رپورٹ طلب کی اور انہیں ان نئی اسامیوں کے بارے میں بتایا گیا جنہیں عملے کی تعداد میں اضافے کی خاطر بھرتی کے لئے پی ایس سی کو بھیجا گیا ہے۔اُنہوں نے اَفسران کو تمام ضلعی ہسپتالوں ، پی ایچ سیز ، ذیلی مراکز میں تمام اِداروں کی مکمل فہرست تیار کرنے کی بھی ہدایت دی اور نامکمل عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کی تفصیلات بھی طلب کیں۔پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے اِصلاحی اِقدامات کریں کہ اضلاع سے ٹریشری کیئر ہسپتالوں کو کوئی غیر ضروری ریفرلز نہ کیا جائے۔پرنسپل سیکرٹری نے مریضوں کے ریفرل کے سلسلے میں جواب دہی پیدا کرنے کے لئے ہدایت دی کہ ریفر کئے جانے والے مریضوں کی تفصیلات اور ریفرل کی ٹھوس وجوہات سے متعلق لاگ بک کو برقرار رکھا جائے اوراُنہوںنے کہا کہ اس سے تیسرے درجے کے ہسپتالوں کے لئے زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔پرنسپل سیکرٹری نے قومی شاہراہ اور اہم سڑکوں پر طبی سہولیات کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کیں اور اُنہوں نے کہا کہ سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ این ایچ پر قریبی طبی سہولیت کے بارے میں اشارے لگائے جائیں اور انہیں چوبیس گھنٹے فعال بنانے کے لئے مناسب عملہ رکھا جائے۔بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں کووِڈ۔19 کے موجودہ منظر نامے کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی اوراُنہوں نے امرناتھ جی یاترا۔2022 ء کے دوران یاتریوں کو فراہم کئے جانے والے انتظامات اور ہیلتھ کیئر کی خدمات کا جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری نے کووِڈ پر میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی حالت میں اپنے محافظ کو کم نہ کریں ۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ سخت کانٹیکٹ ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کو اپنایا جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی کا رویہ نہ اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام علامتی لوگوں کا ٹیسٹ کرنا ہوگا اور ابھرتے ہوئے ڈیٹا پر گہری نظر رکھنا ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں اور سری نگر میں ایک ایک آکسیجن فلنگ پلانٹ لگایا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کو پورا کرنے کے لئے طبی گریڈ آکسیجن کی ہموار فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔پرنسپل سیکرٹری نے آنے والی شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کی طبی دیکھ دیکھ کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نہ صرف بیس ہسپتالوں میں بلکہ یاترا کے راستوں پر موجود دیگر طبی مراکز میں بھی ضروری جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے پرنسپل سکریٹری کو کئے گئے انتظامات کے بارے میں آئٹم وار رپورٹ پیش کی اور تمام ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام طبی سہولیات بشمول بیس ہسپتال، طبی امدادی مراکز، ہنگامی امدادی مراکز، آکسیجن بوتھ اور روٹ کی سہولیات ویاتریوں ٹرانزٹ کیمپ تمام مطلوبہ سہولیات کے ساتھ قائم کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گاندربل اور اننت ناگ میں دستیاب بنیادی ڈھانچہ اور مشینری کے آلات کی تصدیق کی گئی ہے۔میٹنگ میں سرکاری میڈیکل کالجوں کے پرنسپلوں ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم، ڈائریکٹر جنرل فیملی ویلفیئر ، ایم سی ایچ اور امیونائزیشن ، سپیشل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ، ڈائریکٹر فائنانس صحت و طبی تعلیم ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل ، او ایس ڈی صحت و طبی تعلیم ،ایڈیشنل سیکرٹریوں، سیکرٹری ، جوائنٹ ڈائریکٹر ، کئی اَضلاع کے چیف میڈیکل اَفسران نے شرکت کی جبکہ جموں میں تعینات افسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔