سرینگر//وزیر داخلہ امت شاہ نے شمال مشرق کے شورش پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے میں ہاتھ بٹائیں۔میٹنگ کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ مرکز شمال مشرق کیلئے بجٹ رقومات مختص کرنے کو ترجیح دے رہا ہے اور ایسا حقیقت میںنظر بھی آرہا ہے۔ اِس مقصد کیلئے ایک علیحدہ وزارت بنائی گئی ہے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے نریندرمودی کے ذمے داری سنبھالنے کے بعد سے شمال مشرق تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیرداخلہنے شورش پسندوں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور بقیہ ملک کے ساتھ خطے کو آگے بڑھنیمیں مدد کریں۔










