arrest

نقب زنوں اور منشیات فروشوں کیخلاف مہم

2چوروں اور4منشیات اسمگلروں پرPSAلاگوسبھی6 ملزمان سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں منتقل

بارہمولہ//سماجی جرائم کیخلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت2 بدنام چوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق چوری کی کئی وارداتوںمیں ملوث اورشامل ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کے تحت بارہمولہ پولیس نے سیّد ظفر شاہ عرف ظفر اور فدا حسین کھانڈے عرف فدا ساکنان دیوریخمن پورہ پٹن کو جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا۔درج مقدمہ کے سلسلے میں بدنام زمانہ چوروں کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیاگیا،جہاں وہ زیرحراست ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ان چوروں کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور یہ ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔بہت سی ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی سرگرمیاں درست نہیں کیں اور دوبارہ چوری میں ملوث ہوتے رہے ۔دریں اثناء بارہمولہ کے عوام نے چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کے کردار کو سراہا۔ بارہمولہ پولیس کی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یہ یقین دلانا چاہیے کہ بارہمولہ پولیس ہمارے معاشرے کو چوری کے واقعات سے پاک رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔اس دوران بارہمولہ میں4منشیات فروشوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے منشیات سمگلروں کی شناخت حبیل یٰسین ڈار عرف روف ساکنہ ترہامہ کنزر، عبدالرحمن ملک عرف رحمان ملٹری ساکنہ کلانترا پائین کریری، شاہنواز احمد میر عرف بوجا ساکنہ درگتلیاں اوڑی اور حفیظ احمد خان ساکنہ ریشی واڑی نیلوسہ بارہمولہ کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے بتایاکہ متعلقہ اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعدچاروں ملزمان کو سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں منتقل کیا گیا۔ ان کے خلاف بہت سی ایف آئی آر درج کی گئیں لیکن انہوں نے اپنے طور طریقے میں کوئی سدھار نہیں لایابلکہ وہ منشیات کے استعمال اور نوجوانوں کو سپلائی کرنے میں سرگرم رہے۔