ادھم پور میں باپ لو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
سرینگر//جموں کے اودھم پور ضلع کے رام نگر گاؤں میں منگل کو ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنے والد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ بیٹے نے نشے میں باپ کے سر پر ہتھوڑے سے کئی وار کر کے انہیں ہلاک کیا ہے پولیس نے اس حوالے سے مزید کارروائی شروع کی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق خبر رساں ایجنسی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ شخص کا نام گوپی چند ولد دھونی چند ساکن کاگھوٹ رام نگر کو ضلع اسپتال ادھم پور لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔حکام کے مطابق یہ مشوک معاملہ تھا جس کے بعد پولیس تھانہ رام نگر میں معاملہ دج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔ملزم کی شناخت جوگندر کمار کے طور پر کی گئی ہے جس نے کل رات جھگڑے کے بعد غصے میں اپنے والد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ جرم میں استعمال ہونے والا ہتھیار – ہتھوڑا برآمد کیا گیا ہے۔تاہم علاقے سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کا ایک بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بیٹے نے نشے کی حالت میں باپ کو قتل کیا ہے تاہم پولیس نے اس ساری صورتحال کے تہہ تک جانے کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کیا ہے










