Dir Tourism hold consultations with representatives of hotel industry

ناظم سیاحت کشمیر نے ہوٹل اِنڈسٹری کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت کی

سری نگر//ناظم سیاحت کشمیر راجہ یعقوب نے آج کشمیر کی ہوٹل اِنڈسٹری کی نمائندگی کرنے والی مختلف اَنجمنوں کے اَراکین کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی اور مختلف مسائل پر ان سے رائے طلب کی۔ہوٹل مالکان کے نمائندوں نے ناظم سیاحت کو وادی کشمیر میں سیاحتی منظرنامے کے بارے میں جانکاری دی اور سیاحوں کی آمد کی رفتار کو برقرار رکھنے میں محکمہ سے مسلسل تعاون کی خواہش کی۔ناظم سیاحت نے ہوٹل والوں کو یقین دِلایا کہ محکمہ ان کا سپورٹ اور حوصلہ اَفزائی کرتا رہے گا تاکہ مقامی سیاحتی صنعت کو فروغ ملے ۔اُنہوں نے وفد کو یقین دِلایا کہ ان کی طرف سے اُٹھائے گئے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اِس سے قبل وفد نے اَپنے درپیش متعدد مسائل کو ناظم سیاحت کی نوٹس میں لائے اور ان کے اَزالے کا مطالبہ کیا۔