سرینگر//نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر کمار چودھری نے سول سیکرٹریٹ میں ایک جامع جائیزہ اجلاس کی صدارت کی تا کہ گاندر بل ضلع میں آر اینڈ بی کے تحت مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی صورتحال کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ کنگن کے ممبر قانون ساز مہر علی کے علاوہ گاندر بل اور کنگن کے متعلقہ سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے ۔ متعلقہ افسران نے نائب وزیر اعلیٰ کو آر اینڈ بی کے مختلف پروجیکٹوں کی صورتحال سے آگاہ کیا جو مختلف مراحل میں زیر عمل ہیں ۔ ٍنائب وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اہم پروجیکٹوں کو وقت پر مکمل کریں اور تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے ۔ اجلاس کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے افسران سے کہا کہ وہ عوامی مسائل کے تیز اور موثر حل کیلئے فعال رویہ اپنائیں ۔ ضلع کی ترقیاتی کوششوں کی حمایت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیی نے مختلف اسکیموں کے تحت کاموں کی تکمیل میں تاخیر کے بارے میں خبر دار کیا اور گاندر بل میں کاموں کی عملدرآمد کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
دفعہ 370 کی منسوخی سے وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کی تقدیر بدل دی
ملک کی طویل ساحلی پٹی کی سلامتی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل
ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ،تاہم کچھ عناصر کو یہ ہضم نہیں ہوتا
لداخ کے ایل جی ونے کمار سکسینہ جسٹس بھاٹی
نئے لیبر کوڈ کے تحت ملازمین کیلئے ایک بڑی خوشخبری !!!
بینک یونینوں کی 11 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال
اگست میں گھریلو کھانے کی لاگت میں معمولی اضافہ
الیکٹرک ٹرکوں کی خرید و استعمال میں آسانی
آٹھویں پے کمیشن میں پنشن نظرثانی پر وضاحت کی درخواست
’پہلے آئی ایف ایف جے کے‘کے جے اینڈ کے سلیکٹ سیکشن کیلئے پانچ فلمیں منتخب کی گئیں










