جموں//نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر کمار چودھری نے آج رائفل مین سنیل کمار کے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اپنی ڈیوٹی کے دوران اپنی جان نچھاور کی ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے رائفل مین سنیل کمار کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرنے کیلئے ارنیہ کے گاؤں رنگ پور ٹریوا کا دورہ کیا ۔ اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کیلئے ان کی اعلیٰ قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں حکومت ان کے کنبہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور خدا سے دعا کی کہ وہ انہیں اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔










