نائب وزیر اعلیٰ اور ستیش شرما شہید جگبیر سنگھ کی آخری رسومات میں شریک ہوئے

نائب وزیر اعلیٰ اور ستیش شرما شہید جگبیر سنگھ کی آخری رسومات میں شریک ہوئے

جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے وزیر برائے فوڈ ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز اور ٹرانسپورٹ مسٹر ستیش شرما کے ساتھ ہیڈ کانسٹیبل جگبیر سنگھ کی آخری رسومات میں شرکت کی ، جو ضلع کٹھوعہ میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ ایک تصادم میں شہید ہو گئے تھے ۔ ان کے ساتھ ان کے تین اور ساتھی بھی اس انکاؤنٹر میں شہید ہو گئے تھے ۔ ان کی آخری رسومات اکھنور میں ان کے آبائی گاؤں ماٹو میں پورے ریاستی اعزاز کے ساتھ سرانجام دی گئیں ۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد ، بشمول رشتہ دار ، گاؤں کے لوگوں نے ان کی آخری رسوماست میں شرکت کی ۔ اس سے قبل نائب وزیر اعلیٰ اور ستیش شرما نے اپنی تعزیت کا اظہار کرنے کیلئے شہید جگبیر سنگھ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور انہیں پھولوں کی مالا چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے شہید کی والدہ اور کنبہ کے دیگر ممبران سے ملاقات کی اس دوران انہیں جے اینڈ کے حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا گیا ۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔